مہر خبررسان ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے اعلان کیا ہے کہ ایران کا ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں مشترکہ اقدام پر اپنے وعدوں کے مطابق عمل جاری ہے۔ آمانو نے فرانسیسی اخبار لومونڈ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے پر جنوری سے لیکر اب تک عمل جاری ہے اور ایران نے اپنے وعدوں کے مطابق عمل کیا ہے ۔ آمانو نے کہا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں سے بڑھ کر عمل کیا ہے۔
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ آمانو نے اعلان کیا ہے کہ ایران کا ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں مشترکہ اقدام پر اپنے وعدوں کے مطابق عمل جاری ہے۔
News ID 1867302
آپ کا تبصرہ